عورت جس روپ میں ہو اس کی عزت کرنا چاہیے،مریم نواز
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہنا ہے کہ عورت جس روپ میں ہو اس کی عزت کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ عورت جس روپ میں ہو اس کی عزت کرنا چاہیے۔ اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کی گردن پر دوبارہ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، میاں صاحب کو اہلیہ کےعلاج کیلئےڈاکٹرز سے مشورہ کرنا تھا، ایک ہفتے کیلئے جانا تھا اس کیلئے استثنی مانگی تھی لیکن نہیں ملی۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن نہایت جوش و جذبے اور ادب و احترام سے منایا جارہا ہے۔ خواتین نے دنیا کے ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کرکے ثابت کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیرکوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتا۔ خواتین کی معاشرے میں اسی اہمیت کواجاگرکرنے کے لیے یہ دن منایا جاتا ہے۔