سرگودھا۔(ملت آن لائن) عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا کام شروع کردیا گیا، اس سلسلہ میں وزارت خزانہ نے تمام محکموں کے ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے تاکہ ملازمین احسن طریقہ سے عید الاضحیٰ منا سکیں ،حکومت نے گزشتہ دنوں سرکاری ملازمین کو عید الاضحی سے قبل ماہ اگست کی تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔