خبرنامہ پنجاب

عید الفطرکے3 روزملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی ) وزارت پانی وبجلی کی جانب سے عید الفطر کے 3 روزملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزارت پانی وبجلی کی جانب سے عید الفطر کے 3 روزملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنا شیڈول تیارکرکے عوام کو 3 روز تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے اپنے لائن اسٹاف سمیت دیگرعملے کو تیاررکھیں۔ ذرائع کے مطابق عید کی چھٹیوں کے باعث فیکٹریاں بند ہونے پرملک بھرمیں صنعتی فیڈرزبند کردیے جائیں گے جس کے بعد اضافی بجلی گھریلوصارفین کو فراہم کردی جائے گی۔