خبرنامہ پنجاب

عید منانےکیلئےپردیسیوں کی اپنےآبائی شہروں کوروانگی

راولپنڈی: (آئی این پی) عید اپنے آبائی شہروں میں منانے کے لئے پردیسیوں نے سفر کی تیاریاں شروع کر دی ۔ ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں نے عید اسپیشل ٹرین میں بکنگ کرانا شروع کر دی ۔ پاکستان ریلویز نے کراچی سے چلائی جانے والی تین عید سپیشل ٹرینوں کی ریزرویشن کا آغاز کر دیا ۔ ڈی سی او کراچی نے ریزرویشن کی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ریزرویشن کے لئے لوگ علی الصبح پہنچ گئے ۔ کراچی سے پہلی عید سپیشل ٹرین تین جولائی کو صبح گیارہ بجے پشاور روانہ ہوگی ۔ دوسری ٹرین ستائیس رمضان المبارک کو فیصل آباد اور ملک وال کے لئے روانہ ہوگی جبکہ تیسری ٹرین اٹھائیس رمضان المبارک کو لاہور کے لئے روانہ ہوگی ۔ بکنگ کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا ۔