خبرنامہ پنجاب

عید کی آمد کےساتھ ہی عید کی تیاریوں میں تیزی آ گئی

اسلام آباد ۔: (اے پی پی) عید کی آمد کے ساتھ ہی عید کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے، عید کے موقع پر خواتین کے زیر استعمال آنے والی لازمی آئٹم چوڑیوں کی مانگ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ مانگ میں اضافہ کو دیکھتے ہی دکانداروں نے بھی نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے۔وفاقی دارالحکومت کی سپر مارکیٹ، جناح سپر مارکیٹ، میلوڈی مارکیٹ، رمنا مارکیٹ، آئی ایٹ مرکز، آئی ٹین مرکز، کراچی کمپنی، آب پارہ مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں میں قائم چوڑیوں کی دکانوں پر کافی رش نظر آتا ہے عید اور دوسرے تہواروں کے موقع پر ہاتھوں کو سجانے کے لئے خواتین رنگ برنگی چوڑیاں خرید کر پہن لیتی ہیں ہاتھوں کو سجانے کے لئے استعمال ہونے والی چوڑیوں میں خواتین کو متوجہ کرنے کے لئے دکانداروں نے مختلف قسم کی چوڑیاں دکانوں میں سجا رکھی ہیں خواتین بھی دل کھول کر چوڑیوں کی خریداری میں مصروف ہیں مانگ میں اضافہ کو دیکھتے ہی دکانداروں نے بھی ریٹ بڑھا دیئے اور وہ من مانے ریٹ وصول کر کے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں دکانداروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سٹالز سجا لئے ہیں چوڑیوں کی سرکاری نرخ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے چوڑیوں کے علاوہ کپڑے ٗ جیولری اور جوتوں کی دکانوں پر بھی کافی رش نظر آ رہاہے جو چاند رات تک جاری رہے گا۔