لاہور(ملت آن لائن)لاہورکےعلاقےبادامی باغ میں نوجوان نےغیرت کے نام پر اپنی بہن اور16سال کی بھانجی کو قتل کر دیا جبکہ گوجرانوالہ میں بیوی نے شوہر کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق آج کے واقعے میں علی پورہ کی رہائشی بشریٰ نے سابق شوہر یوسف سے طلاق لے کر 6 ماہ قبل ظہیر سے پسند کی شادی کر لی تھی ۔
بشریٰ کےبھائی شہزاد نے طیش میں آکر علی الصبح مبینہ طور پرگھر میں گھس کربشریٰ اور اس کی16سال کی بیٹی نور فضا کو گولیاں ماردیں اور فرارہو گیا۔
ماں بیٹی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا کرمقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزم شہزاد کی تلاش شروع کر دی گئی۔
واضح رہے کہ پچھلے4دنوں میں غیرت کے نام پرلاہور میں5افراد قتل ہوچکے ہیں ۔
آٹھ جولائی کو شیرا کوٹ میں غیرت کے نام پر بہن کوقتل کر دیا گیا ،10 جولائی کوشاد باغ میں غیرت کے نام پرمیاں بیوی قربان کیا گیا جبکہ آج ماں بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئیں۔
ادھرگوجرانوالہ میں دوسری شادی کے ارادے پر بیوی بھڑک اٹھی اور شوہر کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا۔
متاثرہ شخص کے بھائی کاالزام ہے کہ زخمی کرنے سے پہلے نشہ آور چیز دی گئی۔