خبرنامہ پنجاب

لاہورمیں غیرت کے نام پربھائی کے ہاتھوں بہن قتل

لاہور (ملت آن لائن)ہنجروال کے علاقے میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو اینٹوں کے وارکرکے قتل کردیا۔

لاہور کے علاقے ہنجروال میں شرافت مسیح نامی شخص نے غیرت کے نام پر30 سالہ بہن فرزانہ کو اینٹے مارمار کر قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر پولیس جائے وقوعہ پہنچی، ملزم نے موقع واردات سے فرار ہونا چاہا تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا جب کہ مقتولہ کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔