خبرنامہ پنجاب

غیرقانونی گیس اور ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی،20سے زائد گاڑیاں بند

لاہور۔15 اکتوبر(ملت + اے پی پی )ڈی سی اولاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کے مختلف علاقوں میں مسافر ویگنوں اور کوچز میں غیرقانونی گیس اور ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ڈی سی او لاہور نے بتایاکہ ضلعی انتظامیہ کی چھاپہ مار ٹیموں نے بابو صابو اور شاہدرہ میں کارروائی کرتے ہوئے 20سے زائد ویگنوں اور کوچز کو غیر قانونی گیس اور ایل پی جی کے سلنڈر لگانے کی وجہ سے بند کر دیا ہیں جبکہ ان مسافر ویگنوں اور کوچز کے مالکان کو جرمانے بھی عائدکیے گئے ہیں۔