لاہور (ملت +آئی این پی )گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے گڑھی شاہو میں واقع حافظ سویٹس اینڈ آئس کریم کو زائدالمعیاد اشیاء ،تیار شدہ اشیاء پر تاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ کا لیبل موجود نہ ہونے، اشیاء خوردونوش کو پاؤں کی سطح پر رکھنے اور ملازمین کی ناقص جسمانی حالت کی بنا پر 15ہزا رروپے جرمانہ عائد کیا۔مزید کارروائی کرتے ہوئے شالیمار لنک روڈ پر واقع لاثانی برگرز کوملازمین کی ناقص جسمانی حالت، اشیاء پر مکھیوں کی بھرمار، گندے فریزرزاور اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے 11ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔علامہ اقبال ٹا?ن کی ٹیم نے پریمیئم ڈرنکنگ واٹر(پروڈکشن یونٹ)کوفرش ٹوٹا ہونے ، جگہ جگہ پانی کھڑاہونے، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور پیکنگ ہائی ٹمپریچر پر کرنے کی وجہ سے 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ مزیدکارروائی کرتے جوہر ٹا?ن میں واقع انوارسدرہ ملک شاپ کو اشیاء پر مکھیوں کی بھرمار،جگہ جگہ مکڑی کے جالوں اور ملازمین کی ناقص جسمانی حالت کی وجہ سے3ہزا رروپے جرمانہ عائد کیااور تقریبا 80لیٹرغیرمعیاری دودھ موقع ضائع کر دیا۔سمن آباد ٹاؤن میں مسلم ٹاؤن موڑ پر واقع نیو المدینہ ہوٹل کو گندے فریزرز، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور غیر معیاری چائے کی وجہ سے2500روپے جرمانہ عائد کیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن میں ہزاراہوٹل کو گندے فریزرز، اوپن کیچن، کھلے کوڑادانوں، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، ہاتھ دھونے کے لیے کوئی انتظام نہ ہونے اور کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے شاداب کالونی میں واقع اعوان ہوٹل کو کھلی نالیوں، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید کارروائی کرتے ہوئے ٹا?ن شپ میں واقع ذیشان سویٹس اینڈ بیکرز کو نیلے کیمیکل والے ڈرم ستعمال کرنے، گندے فریزرز،ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور پروڈکشن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید کارروائی کرتے ہوئے فیروز پور روڈ پر واقع صدیق فوڈز کو حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات، گندے کٹنگ بورڈ اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر 4ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔