فیروزوالا (آئی این پی )فیروز والا میں شہریوں نے چور کورنگے ہاتھوں پکڑلیا۔۔عوام نے ملزم کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔زیرحراست چور پولیس اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے فرار ہوگیا۔ فیروزوالا کے علاقے ونڈالہ دیال شاہ میں چور نے گھر کے باہر کھڑی سائیکل چوری کرنے کی کوشش کی۔اس دوران اہل علاقہ نے چور کو دھر لیا۔جس کے بعد اس کی خوب درگت بنائی گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر چور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو شہریوں نے انکار کردیا تاہم اعلیٰ افسران کی یقین دہانی کے بعد چور کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔بعد میں تھانہ فیروز والا میں زیر حراست چور پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے فرار ہوگیا۔