خبرنامہ پنجاب

فیروزوالا میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک

شیخوپورہ: (ملت+آئی این پی)شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے دوساتھی فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو مسافر وین میں لوٹ مار کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کالا شاہ کاکومیں گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی مسافرمیں وین میں ڈاکومسافروں سے لوٹ مارکررہے تھے کہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کودیکھتے ہی ان پراندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکوموقع پرہلاک ہوگئے انکے دو ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے۔ پولیس نے ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم،موبائل فونز اورمسروقہ سامان بھی برآمدکیا ۔پولیس کی جانب سے فرارڈاکووں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری رہیں۔