خبرنامہ پنجاب

فیروزوالا: گاڑی سےمردہ مرغیوں کا 20 من گوشت برآمد

فیروز والا:(اے پی پی) پیٹرولنگ پولیس اورمحکمہ لائیواسٹاک نے کوٹ عبدالمالک کے قریب ایک گاڑی سے مردہ مرغیوں کا 20 من گوشت برآمد کرتے ہوئے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ فیروزوالا کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں خان پورنہرکے قریب پیٹرولنگ پولیس اورمحکمہ لائیواسٹاک نے ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران بڑی مقدارمیں مردہ مرغیوں کا 20 من گوشت برآمد کرلیا۔ محکمہ لائیواسٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیوں کا گوشت شیخوپورہ سےلاہورلایاجارہاتھا، اس کارروائی میں ملوث 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔