فیروز والہ :(اے پی پی)فیروز والہ میں پتنگ بازی نے دس سالہ بچے کی جان لے لی ، ایک زخمی ہوگیا ، حکومتی پابندی کے باوجود پتنگ بازی روکی نہ جاسکی ۔ فیروزوالہ میں حکومتی پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری ہے ۔ فیروزوالہ میں حکومت کی پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ، دس سالہ بچہ پتنگ پکڑتے چھت سے گر کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ مصطفٰی آباد میں پابندی کو پتنگ بازوں نے ہوا میں اُڑا دیا جس کے دوران دس سالہ بچہ ابرار پتنگ لوٹتے چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا ۔ بچے کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اہل علاقہ اور اہل خانہ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔ دس سالہ ابرار کی ماں نے کہا کہ یہ خون ریز کھیل بند ہونا چاہیئے ، پتنگ بازی کا شوق میرے بیٹے کو نگل گیا جبکہ سوئی گیس چوک کے قریب بھی پتنگ اڑاتے ہوئے بچہ چھت سے گر کر زخمی ہوگیا ۔ گذشتہ کئی روز سے پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس بے خبر رہی ۔ اہل علاقہ نےالزام لگایا پولیس علاقہ میں چکر لگاتی ہے اور پتنگ بازی کرنے والے افراد سے پیسے لے کر چھوڑ دیتی ہے ۔