فیصل آباد (ملت + آئی این پی) فیصل آباد میں پالتو کتے کے چھیڑنے پر مالک نے فائرنگ کرتے ہوئے چودہ سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ ملت ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا جہاں اعجاز ججی نامی چودہ سالہ بچہ بھیک مانگنے کی غرض سے کچی آبادی گیا جہاں اس نے گلی میں کھڑے ایک پالتو کتے کو چھیڑا تو اس کے مالک نے طیش میں آکر بچے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چودہ سالہ اعجاز سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا۔