خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد، گرفتارفٹ با لر کی نشان دہی پر مزید 4افراد گرفتار

فیصل آباد ( آئی این پی)فیصل آبادمیں کو مبنگ آپریشن، الفتح فت بال گراؤنڈ سے حراست میں لیے گئے فٹ با لر کی نشان دہی پر گول چنیوٹ بازار کے پرنٹگ پریس سے مزید 4افراد گرفتار ،بھاری مقدار میں بارود بم بنا نے کا سامان برآمد، آپریشن کے دوران امین پور بازار اور چنیوٹ بازار کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا ۔تفصیلات کے مطا بق فیصل آباد میں کو مبنگ آپریشن جاری۔ گزشتہ روز الصبح قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مشترکہ کاروا ئی، الفتح گراؤنڈ سے زیر حراست فٹ با لر محمد شعبان کی نشان دہی پر پرنٹنگ مار کیٹ چنیوٹ بازار میں قائم افضا ل ابدا لی پر نٹنگ پر یس پر چھا پہ، پرنٹنگ پریس کو تا لے لگے ہو ئے تھے، تا لے توڑے گئے تو اندر سے 4نا معلوم افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پریس کے خفیہ کمرے سے بھاری مقدار میں بارود بم بنا نے کا سا مان اور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا،چا روں نا معلوم افراد کو منہ پر سیاہ کپڑ ے ڈال کر نا معلوم مقا م پر منتقل کر دیا گیا۔آپریشن کے دوران امیں پور بازار اور چنیوٹ بازار کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا ۔