فیصل آباد:فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران اٹھائیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد پنجاب بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، رات گئے فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ اور کھرڑیانوالہ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ ٹاگٹڈ کارروائی کے دوران اٹھائیس مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا، ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔