خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد:خاندانی دشمنی پرفائرنگ،2بہنیں جاں بحق

فیصل آباد: (آئی این پی )فیصل آباد میں تھانہ روڈالہ کی حدود میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔ پولیس کے مطابق تھانہ روڈالہ کی حدود میں خاندانی دشمنی میں ایک گروہ نے دوسرے گروہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے، جبکہ جاں بحق خواتین سگی بہنیں تھیں۔ ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیوہسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔