فیصل آباد(آئی این پی) :فیصل آباد کی مقامی عدالت میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آیا ایک شخص جاں بحق ہوگیا،ملزمان احاطہ عدالت میں فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کی مقامی عدالت میں آکر تین نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کردی۔جس سے پیشی پر آیا نواحی علاقے کا چالیس سالہ رہائشی محمد منشاء موقع پر جاں بحق ہوگیا۔جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول محمد منشاء کی قتل کے تنازعے پر بلوچ خاندان کے کچھ افراد سے دیرینہ دشمنی تھی۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔