خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد:مال بردارٹرین کی چاربوگیاں پٹری سےاترگئیں

فیصل آباد(آن لائن) فیصل آباد میں ریلوے اسٹیشن کے قریب مال برادر ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں جس کے باعث ٹریک بلاک ہونے سے ٹرینوں کو روک لیا گیا تاہم امدادی ٹیموں نے ٹریک کو بحال کیا اور ٹرینوں کو روانہ کر دیا گیا۔مال بردار ٹرین کو حادثہ ریلوے اسٹیشن کے بالکل پاس پیش آیا ، چار بوگیاں پٹری سے اتر گئی جس کے باعث ٹریک بلاک ہو گئی۔ قراقرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور اکبر ایکسپریس کو قریبی علاقوں میں روک لیا گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور ٹَریک کو بحال کرنے کیلئے کوشیش شروع کر دی۔ ایک گھنٹے میں ٹریک کو بحال کر دیا گیا اور مسافر ٹرینوں کو روانہ کر دیا گیا۔ مال برادر ٹَرین کی بوگیاں الٹنے کے واقع پر کمیٹی قائم کر دی گئی جو حادثے کی وجوہات معلوم کر ے گی۔