فیصل آباد:(اے پی پی)سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بارہ رکنی ڈکیٹ گینگ گرفتار کر لیا، ملزمان نے شہر میں سو سے زائد وارداتیں کیں،سینکڑوں موٹر سائیکل چوری کیں، ملزمان کے قبضے سے چھینی گئیں موٹر سائیکلیں، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن سکھیرا نے بتایا کہ سی آئی اے ماڈل ٹاون پولیس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بارہ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے ڈکیتی کے دوران چھینی گئیں اٹھاون موٹر سائیکلیں، ساڑھے اٹھائیس لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن سکھیرا نے بتایا کہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایک سو اکیس وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔