خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد:نوجوان نےلڑکی کوقتل کرکےخودکشی کرلی

فیصل آباد:(اے پی پی) تھانہ ملت ٹاون کے علاقے گرین ٹاون میں 20 سالہ عثمان نامی نوجوان 19 سالہ لڑکی حمیرا سے شادی کرنا چاہتا تھا اور دونوں ہی ہیلتھ ورکرز تھے تاہم کچھ عرصہ قبل لڑکی کا کسی اور لڑکے کیساتھ نکاح ہو گیا جس پر نوجوان نے آج گھر آ کر پہلے لڑکی کو قتل اور پھر خود بھی سر پر گولی مار لی۔ 19 سالہ لڑکی جھنگ کی رہائشی تھی اور فیصل آباد میں اپنی بہن کے گھر رہتی تھی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا-