خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد:ٹریفک وارڈن کےتشدد سےڈرائیورجاں بحق

فیصل آباد(آئی این پی) ٹریفک وارڈن کے تشدد سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گیا،وارڈن کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے پینسرہ میں ٹریفک واردن کے مبینہ تشددسے ٹرک ڈرائیورجاں بحق ہوگیا،تشدد سے ہلاکت کیخلاف ٹرک ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہو ئے جھنگ روڈ بلاک کردیا۔ ٹریفک وارڈن کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے،مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے بھی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے،جبکہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ واضح رہے گذشتہ دنوں فیصل آباد میں کوتوالی روڈ پر ٹریفک وارڈنز کی جانب سیرکشہ ڈرائیوار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں رکشہ ڈرائیوار شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ٹریفک وارڈنز کے ظالمانہ تشدد کے خلاف رکشہ ڈرائیورز نے احتجاج کرتے ہوئے کوتوالی روڈ بند بلاک کردیا تھا