فیصل آباد (ملت + آئی این پی) فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد موت کی وادی میں اتر گئے۔ واقعہ تھانہ جھمرہ کی حدود میں پیش آیا جہاں عدالت میں مقدمے کی سماعت کیلئے جانے والے دو افراد لیاقت اور نواز کو مخالفین نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ، دونوں کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔ دونوں کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن دونوں خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکے ، واقعے کے بعد موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کیا اور عینی شاہدین کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے قاتلوں کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔