خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد ،ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے زخمی ہو نے والا 10سالہ بچہ الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے زخمی ہو نے والا 10سالہ بچہ الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا تفصیل کے مطابق چند دن پہلے منصورہ آباد کا 10سا لہ فیصل گلی میں ہینڈ گرنیڈ سے کھیل رہا تھا کہ اچانک ہینڈگر نیڈ پھٹ گیا جس وہ شدید زخمی ہو گیا تھا الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج تھا گز شتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے دم توڑ گیا نہر سے ملنے والے ہینڈ گرنیڈ کبا ڑیے کو فروخت کر نے والا شخص پو لیس حراست میں زیرتفتیش ہے۔