فیصل آباد (ملت + آئی این پی) فیصل آباد میں تھانہ صدر کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ بدھ کو پولیس کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ صدر کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا فائرنگ سے ایک شخض جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ملزمان نے برف سپلائی کرنے والی گاڑی پر فائرنگ کی ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا لگتاہے۔