خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد بس حادثہ،ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام

بھکر :(اے پی پی )فیصل آباد بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقہ بستی عطر والی کے رہائشی غلام علی دکڑ ،اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ فیصل آباد جارہے تھے کہ راستہ میں ان کی بس کا حادثہ ہو گیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثہ کا شکار ہونے افر اد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت کی۔