خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد: دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ 22 سالہ نو جوان مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ 22سالہ نوجوان مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 22 سالہ نو جوان حسنین ڈرما نوالہ شوک میں کھڑا تھا کہ اچانک موٹر سا ئیکل سوار نا معلوم افراد نے اندھا دھند فا ئرنگ کر دی جس وہ شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال لے جا تے ہو ئے راستے مین ہی دم توڑ گیا پو لیس تھا نہ بلوچنی نے متوفیکی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوا لے کر دی اور مقد مہ درج کر کے نا معلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔