فیصل آباد:(اے پی پی) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں رہائش پذیر خواتین کی رات کے کھانے کے بعد حالت خراب ہو گئی۔ جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں 35 سالہ نذیراں اور 18 سالہ مہوش دم توڑ گئیں۔ اسپتال لائے گئے 4 افراد میں سے 3 کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ جن میں 22 سالہ مصباح، 20 سالہ نازیہ اور 18 سالہ عبدالغفور شامل ہیں۔ پولیس نے جاں بحق خواتین کی لاشیں تحویل میں لے کرابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے۔