خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد: فیکڑی ایریا سے4 سالہ بچہ بازیاب

فیصل آباد: (آئی این پی) گذشتہ روز 4 سالہ احسان کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر لواحقین کی جانب سے پولیس سے رابطہ کیا گیا۔ پولیس نے نمبر ٹریس کر کے ریڈ کیا تو اغوا کاروں کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔ مقابلے کے دوران پولیس نے بچہ بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔