خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد: ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

فیصل آباد: (ملت+اے پی پی) ملت ایکسپریس کراچی سے جب فیصل آباد کے ریلوے سٹیشن پر پہنچی تو اس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس سے ریلوے ٹریک بلاک ہو گیا۔ بوگیاں اترنے سے کراچی سے آنے والی نائٹ کوچ اور پاکستان ایکسپریس کو سٹیشن سے دور روک لیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام امدادی ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ٹریک بحال کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ واقعہ میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ بوگیاں اترنے پر دو کیبن آپرٹرز کو معطل کر کے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔