خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد میں رکشہ اور کار میں تصادم ،ملزم اشتہاری سمیت 2 جاں بحق،3 افراد زخمی

فیصل آباد(آن لائن) مشہور بھتہ خور اور منشیات فروشی میں ملوث اشتیاری ملزم ذیشان عرف شانی کار اور رکشہ کے تصادم میں ایک نوجوان وسیم سمیت جاں بحق ہو گیا جبکہ اس حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ فیصل آباد پولیس نے اس واقعہ کو اپنی کامیابی قرار دیتے ہوئے اسے پولیس مقابلہ ظاہر کر دیا آن لائن کے مطابق متوقی ذیشان عرف شانی کا والد ارشد لوہار چند سال قبل پولیس مقابلے میں ہلاک اور اسکی بہن کومخالفین نے قتل کردیا تھا ذیشان عرف شانی بھتہ خور کی والدہ بابرہ سلطانہ بھی منشیات فروشی میں ملوث ہونے کی وجہ سے جیل میں قید ہے۔ جسے گذشتہ روز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم سنایا تھا آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ اشتیاری ذیشان عرف شانی اسلحہ سمیت گذشتہ رات اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر جھنگ روڈ کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک پولیس نے کار کو روکنے کی کوشش کی مگر شانی اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی بعد ازاں کار بے قابو ہو کر رکشہ اور موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گئی جس سے مبینہ ڈاکو بھتہ خورذیشان عرف شانی ،اندلیب ذوجہ بابر ،رمضان اور وسیم شدید زخمی ہوگئے زخمی ذیشان عرف شانی اور اسکے دیگر ساتھیوں کو ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ ذیشان ولد ارشد لوہار راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ وسیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا پولیس افسران نے آن لائن کو بتایا کہ مبینہ ڈاکو بھتہ خور ذیشان عرف شانی سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا پولیس کا کہنا ہے کہ ذیشان عرف شانی کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس مقتول ذیشان عرف شانی کے دونوں ساتھیوں کو بھی حراست میں لے چکی ہے اور ان کو کسی بھی وقت مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا جا سکتا ہے۔ بھتہ خورذیشان عرف شانی کئی بار جیل جا چکا تھا اور اس نے ڈیڑھ ماہ قبل بھتہ نہ دینے پر ایک شو روم کے مالک اوراس کے تین ساتھیوں کو زخمی کر دیا تھا جس کے خلاف تھاہ صدر میں دہشت گردی اقدام قتل اور بھتہ خوری کے الزام میں مقدمہ درج ہو چکا تھا جس میں وہ اشتیاری تھا