خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد میں غیرت کے نام پر 3 خواتین قتل

فیصل آباد:(آئی این پی ) کھرڑیانوالہ میں 2 بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی بیویوں اور بیٹی کو قتل کردیا۔ فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ کی چک 92 میں 2 سگے بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی بیویوں اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ڈی ایس پی مظہر احمد کا کہنا ہے کہ ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہو گئے تاہم ان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔