فیصل آباد۔(ملت آن لائن) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء نے ہفتہ کے روز مکمل احتجاجی ہڑتال کی اورعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیاجبکہ کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوااور اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔