خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو مارے گئے

فیصل آباد:(ملت+آئی این پی)فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ کے علاقہ میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیے گئے۔تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ شاہکوٹ روڈ پر پولیس کی حراست سے 2 ڈاکو افضل اور اکرم فرار ہو گئے تھے جنہیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جڑانوالہ کیعلاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ڈ کیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس نے نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔