فیصل آباد:(اے پی پی )سمندری میں ڈاکوؤں نے 3 سیکیورٹی گارڈز کو قتل کر کے کیش وین لوٹ لی۔ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں ایک کیش وین میں 2 سیکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور رقم لے کر جا رہے تھے کہ کار میں سوار مسلح ڈاکوؤں نے پہلے ان کی گاڑی روکی اور کیش لوٹنے پر مزاحمت دکھانے والے سیکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور پر فائرنگ کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو کیش وین سے 3 تھیلے لے کر فرار ہو گئے تاہم فوری طور پر لوٹی جانے والی رقم کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ تینوں راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔