فیصل آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) ٹیکسٹا ئل سٹی میں بجلی کا شارٹ فال 400میگا واٹ سے تجاوز، توا نا ئی بحران شدت اختیار کر گیا،ٹیکسٹا ئل سیکٹر میں 6گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ،درجنوں چھو ٹی بڑی فیکٹریوں اور کار خا نوں نے ایک شفٹ بند کر دی ،کپڑے کا پیداواری عمل بری طرح متا ثر،ہزاروں پاور لومز ورکرز اور اس شعبے سے براہ راست وا بسطہ روزانہ اجرت پر کام کر نے والے افرادکے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے۔ تفصیل کے مطا بق پا کستان کے ما نچسٹر ٹیکسٹا ئل سٹی فیصل آباد میں بجلی کا شارٹ فال 400میگا واٹ سے تجاوز کر گیا توا نا ئی بحران کے شدت اختیار کر تے ہی فیسکو نے ٹیکسٹا ئل سیکٹر کو 6گھنٹے کی شیڈولڈ اور 4گھنٹے کی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے ٹیکسٹا ئل سیکٹر مین درجنوں چھوٹی بڑی فیکٹر یاں اور کار خا نوں نے اپنی ایک شفٹ بند کی اور کپڑے کا پیدا واری عمل بری طرح متا ثرہو نے کے ساتھ ساتھ برآمد کندگان کو مو سم گرما کے ایکسپورٹ کے آرڈر پورے کر نے میں مشکلات کا سا منا توا نا ئی بحران پیدا ہو نے یہاں درجنوں چھوٹی بڑی فیکٹر یاں اور کار خا نے بند ہو ئے وہاں ہزاروں پاور لومز ورکرز اور اس شعبے سے وا بسطہ روزا نہ اجرت پر کام کر نے والے مزدوروں کا روزگار بھی ختم ہوا جس سے ہزاروں بے روزگار ہو نے والے مزدوروں کے چو لہے ٹھنڈے ہو نا شروع ہو گئے کپڑے کے برآمد کندگان نے بتا یا کہ اگر حکو مت نے فوری طور پر توا نا ئی بحران پر قا بو نہ پا یا تو اربوں ڈالر کے موسم گرما کے ملبوسات کے آرڈر کینسل ہو نے خدشہ ہے جس سے ایک طرف پاکستان کی بدنا می کا اندیشہ ہے اور دوسری طرف ہما رے ہمسا یہ مما لک اس سے بھر پور فا ئدہ اٹھا ئیں گے ہمارے کینسل شدہ آرڈر حا صل کریں گے پا کستان ایک کثیر زر مبا دلہ سے بھی محروم ہو جا ئے گاْ ۔