خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد: پولیس کا مخلتف علاقوں میں سرچ آپریشن، 5 مشتبہ افراد گرفتار

فیصل آباد: (آئی این پی) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوتوالی اور بیرون چینیویٹ بازار کے علاقوں میں رات گئے سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ہوٹلوں اور کرایہ کے گھروں میں رہنے والے افراد کے دستاویزات کی چیکنگ بھی کی گئی۔ سرچ آپریشن میں شہریوں کی شناخت کی تصدیق کے لیے بائیو میٹرک ڈیوائس استعمال کی گئی۔ دستاویزات نامکمل ہونے والے اور شناخت ظاہر نہ کرنے والے پانچ مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔