خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد پولیس کی بڑی کارروائی، اہم کامیابیاں

فیصل آباد (ملت + آئی این پی)ضلعی پولیس کا جرا ئم پیشہ افراد کے خلاف کر یک ڈاؤن سینکڑوں مجرمان گرفتار تفصیلات کے مطا بق ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں130مقدمات درج کرکے130ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سے103 عددپسٹل،22عددبندوق،04عددرائفل ،ایک عدد ریوالور،ایک عدد کاربین اورمتعدد گولیاں /کارتوس و دیگر اسلحہ برآمدکئے منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائی کے دوران228مقدمات درج کر کے228ملزمان کو گرفتارکیا گیااوران کے قبضہ سے 119.522کلوگرام چرس،.490گرام ہیرؤین، شراب 2518لیٹر ،03 چالو بھٹی برآمد کر لی گئی اور04 شرابیوں کی بھی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں کی گئی کاروائی میں فیصل آباد پولیس نے 18دنوں میں481مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔جن میںAکیٹیگری کے112مجرمان اشتہاری Bکیٹیگری کے369مجرمان اشتہاری ،168ٹارگٹ افینڈر اور25عدالتی مفرورکوبھی گرفتارکیا ہے۔ فیصل آباد میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے سی پی او فیصل آباد نے سپیشل سکواڈ بھی تشکیل د ے دیئے،منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیاجائے گا۔ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔