فیصل آباد(اے پی پی)فیصل آباد میں ڈھائی ارب سےزائد کی لاگت سے تعمیر ہونےو الے انڈر پاس کے تعمیراتی نقائص سامنے آناشروع ہوگئے ہیں اور اسکی دیواروں سے نہر کا پانی رس رہاہے۔ فیصل آباد جھال چوک میں گزشتہ 17ماہ سے فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیرات جاری ہیں ۔جس کی لاگت ڈھائی ارب سے بھی تجاوز کر چکی ہے ۔انڈر پاس کا یک حصہ جب شہریوں کے استعمال کے لیے کھولا گیاتو اس کی دیواروں سےنہر کا پانی رسنا شروع ہوگیا۔ شہریوں نے وزیرا علیٰ پنجاب سے انڈرپاس کی دیواروں سے پانی رسنے کے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔