خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد:خواتین کی حفاظت کیلئےٹائیگرفورس تیار

فیصل آباد :(اے پی پی) تحریک انصاف کا سونامی آج فیصل آباد سے ٹکرائے گا ، دھوبی گھاٹ کا وسیع و عریض گراؤنڈ پنڈال میں بدل دیا گیا ، پرجوش کھلاڑی کپتان کے سنگ رنگ جمانے کو تیار ہیں ۔ خواتین کی حفاظت کے لیے ٹائیگر فورس نے ڈنڈے اٹھا لیے ۔ فیصل آباد کے کھلاڑیوں کا انتظار ختم ہوگیا ، کپتان آج دھوبی گھاٹ کی پچ پر میچ کھیلیں گے ۔ سرخ اور سبز رنگوں سے میدان تیار کرلیا گیا ۔ دوپہر ڈھلتے ہی کھلاڑیوں کا جوش ، جنون میں بدل جائے گا ۔ جلسے میں خواتین ورکرز بھی شریک ہوں گی ۔ ان کی حفاظت خصوصی ٹائیگر فورس کرے گی ۔ مونچھوں کو تاؤ دیتی ٹائیگر فورس کا کہنا ہے منچلوں نے فنڈا کیا تو ڈنڈا چلے گا ۔ ٹائیگرس بھی تیار ہیں کہتی ہیں جو سامنے آئے گا منہ کی کھائے گا ۔ گرم ترین مئی میں پی ٹی آئی کا جنون کہتا ہے جلسہ بھرپور ہوگا ۔ کرپشن کے خاتمے اور تبدیلی آنے تک کوئی بھی موسم رکاوٹ نہیں بن سکتا ۔