فیصل آباد:( اے پی پی )سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور میں ملوث دوسہولت کاروں کو فیصل آباد سے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ دونوں ملزموں کو لاہور سے پکڑے جانے والے ملزموں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں حراست میں لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حساس ادارے اور کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے خفیہ معلومات پر فیصل آباد میں کارروائی کی اور عابد اور بشیر نامی دو ملزموں کو حراست میں لے لیا ۔ دونوں افراد پر سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملزموں کے سہولت کار ہونے کا الزام ہے ۔ حساس اداروں نے دونوں ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ دونوں سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی امید ہے ۔