فیصل آباد (اے پی پی)فیصل آباد میں غیرت کے نام پر دیور نے تیز دھار آلےسے وار کرکے بھابھی سمیت 2افراد کو قتل کردیا۔ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں میں ملزم دیور نے اپنی بھابھی سمیت دو افرادکوکلہاڑی کےو ار کرکے قتل کردیا اور فرارہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اورلاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال جڑانوالہ منتقل کیا۔ پولیس کاکہناہےکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے غیرت کے نام پر دونوں افراد کو قتل کیا ،جس کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔