فیصل آباد:(اے پی پی)فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےتین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کےمطابق میراں والا بنگلا بائی پاس پرپولیس اہلکار گشت پر تھے ۔ اس دوران انہوں نے مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا،جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کی زد میں آکرپولیس اہلکارعمران ،اسحاق اور شفاقت موقع پرہی شہید ہوگئے۔ فائرنگ کےبعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ شہید اہلکاروں کی میتوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیاگیا ۔سی پی او افضال کوثرنے واقعے کےبعد تمام تھانوں کےایس ایچ اوز کو طلب کرکےملزمان کی گرفتاری کےلئے سرچ آپریشن کےاحکامات جاری کردیئے۔