فیصل آباد(اے پی پی).فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلس کر خاتون اور3 بچےجاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق 4افراد میں ایک خاتون، دو بچے اور ایک بچی شامل ہے جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی۔