خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد انتظامیہ کاتحریک انصاف کوجلسےکی اجازت دینےسےانکار

فیصل آباد:(اے پی پی) تحریک انصاف 22 مئی کو فیصل آباد میں جلسہ کرنے جارہی ہے تاہم انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے صاف انکارکردیا۔ فیصل آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کے 22 مئی کو ہونے والے جلسے کے لئے انتطامات سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی تاہم تحریک انصاف کی مقامی قیادت بھی ڈٹ گئی اورکہا ہے کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہرصورت جلسہ ہوگا۔