فیصل آباد(اے پی پی)فیصل آباد کی سینٹرل جیل کا قیدی بیمار ہوگیا جس کو اسپتال لے جانے کے لیے جب پولیس کو ایمبولینس نہ ملی تو چنگ چی رکشے میں لایا گیا، راستے میں پھلوں سے تواضع بھی کی گئی ۔قیدی کو علاج کے لیے چنگ چی میں الائیڈ اسپتال لایاگیا تھا لیکن میڈیا کے پہنچنے پر اہلکار اور قیدی دونوں گھبرا گئے اور میڈیا سے الجھنے لگے ۔ کیمرے کے سامنے اسے ایمبولنس میں سوار کرانے کی کوشش بھی کی گئی لیکن جب یہ بھی نہ ہوسکا تو پھر قیدی کو پیدل ہی اسپتال لے گئے ۔