فیصل آباد(اے پی پی)فیصل آباد میں شادی کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے نواحی علاقے 71 گ ب میں پیش آیا ۔ جہاں فیصل نامی پولیس اہل کار کی شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی ۔ فائرنگ کی زد میں آکر فدا نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ مرنے والا نوجوان اپنے گھر کا واحد کفیل اور پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔