خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد :لاثانی ٹائون میں ڈکیتی ، 4 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں لاثانی ٹائون کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات میں چار لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ لاثانی ٹائون میں چار ڈاکو گاہکوں کے روپ میں دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر دکاندار اور گاہکوں سے رقم چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے دکاندار کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہوگئی ہے ۔