خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد: مقتول کی جیب کاٹنے کاالزام ،سب انسپکٹر کےخلاف مقدمہ

فیصل آباد:(اے پی پی) فیصل آباد میں مقتول شخص کی جیب کاٹنے کے الزام میں پولیس سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تھانہ غلام محمد اباد کے علاقے میں قتل ہونےشاہد نامی شخص کے بھائی خالد نے پولیس کے اعلیٰ افسران کو درخواست دی تھی،جس میں مؤقف اختیار کیاگیاکہ کچھ عرصہ قبل شاہد کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیاگیا تھا ،پولیس نے موقعہ پر پہنچ کرلاش اپنے قبضے میں لی۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ سب انسپکٹر شاہدانور نےمقتول بھائی کی جیب میں موجود 17 ہزار وپے اور موبائل فون چرا لیے اور ورثا کےحوالے نہیں کئے۔