خبرنامہ پنجاب

فیصل آباد میں باپ نے گھرکے تنازع پربیٹی، نواسی اورنواسے کوآگ لگا دی

فیصل آباد:(آئی این پی) چک جھمرہ میں ایک شخص نے گھر کے لیے اپنی بیٹی اور نواسے نواسی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں ایک شخص نے شادی شدہ خاتون اور اس کے دو بچوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، تینوں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ زخمی خاتون کی شناخت شبانہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ بچوں کے نام کائنات اور غلام مصطفی ہیں، تینوں کو آگ شبانہ کے سگے باپ نے لگائی ہے، شبانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا اپنے والد سے گھر کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔ مکان خالی نہ کرنے پر ہمیں آ گ لگائی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔